T20ورلڈ کپ،آج پاکستان اور امریکہ سمیت تین میچز کھیلے جائیں گے

ٹی 20 ورلڈ کپ کے آج ہونے والے میچز میں پاکستان اور امریکہ کا مقابلہ بھی شامل ہے۔ کولمبو میں کھیلنے والے میچ کے دوران بارش کا امکان ہے، جو پاکستانی ٹیم کی حکمت عملی پر اثر ڈال سکتا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

آج صبح ساڑھے دس بجے نمیبیا اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان دوپہر اڑھائی بجے ہوگا۔

پاکستانی ٹیم آج اپنا دوسرا میچ سنہالیز سپورٹس کلب، کولمبو میں امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔ پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دی تھی، جہاں فہیم اشرف نے اہم اوور میں ٹیم کو بچاتے ہوئے فتح یقینی بنائی۔ امریکہ نے بھی اپنے پہلے میچ میں بھارت کو مشکل میں ڈالا تھا، تاہم سوریا کمار یادیو نے میزبان ٹیم پر دباؤ کم کر دیا تھا۔

گذشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو امریکہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹیم پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہو گئی تھی۔ اس بار پاکستانی ٹیم ہر ممکن احتیاط کے ساتھ کھیلتے ہوئے گروپ میں پوائنٹس حاصل کرنے اور پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کرے گی۔

بارش کے اثرات کے پیش نظر پاکستان ٹیم کو ڈی ایل میتھڈ کے مطابق رنز بنانے اور پاور پلے کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔