پاکستان کے فاسٹ بولر احسان عادل امریکی اسکواڈ میں شامل

پاکستان کے فاسٹ بولر احسان عادل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے امریکہ کی ٹیم میں شامل ہو گئے۔ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے احسان عادل کو امریکی اسکواڈ میں شمولیت کی اجازت دی۔

احسان عادل کو جسدیپ سنگھ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ جسدیپ سنگھ کو 5 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران انجری ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ احسان عادل پاکستان کی جانب سے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

بھارت اور سری لنکا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے: پہلا نمیبیا اور نیدرلینڈز کے درمیان، دوسرا نیوزی لینڈ اور یو اے ای، جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان اور امریکہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔