بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے سے انکار کر دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران اپنے کھلاڑیوں کو فیملیز کے ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی درخواست پر بورڈ سے رابطہ کیا تھا، تاہم بورڈ نے اپنی پالیسی پر قائم رہتے ہوئے واضح کیا کہ اسکواڈ کے اراکین ایونٹ کے دوران اپنی فیملیز کو ساتھ نہیں رکھ سکتے۔

بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ کھلاڑی اگر چاہیں تو اپنی فیملیز کے لیے الگ انتظامات کر سکتے ہیں، لیکن ایونٹ کے دوران فیملیز کے اسکواڈ میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارتی بورڈ نے 2025 میں دورہ آسٹریلیا کے بعد فیملیز کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔