واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں استحکام اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ فلسطینی علاقوں میں امن و استحکام خطے میں قیام امن کے امریکی ہدف کے مطابق ہے اور اس کے لیے مغربی کنارے میں استحکام کو اہمیت دی جانی چاہیے۔
برطانوی حکومت نے بھی اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ فلسطین کی جغرافیائی ساخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوئی کوشش ناقابل قبول ہے۔ برطانیہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے فیصلے فوری طور پر واپس لے۔
پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے بھی مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل خطرناک اقدامات روک دے۔ مسلم ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حق نہیں اور یہ اقدامات غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos