اسلام آباد: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں کمی کا اعتراف کرتے ہوئے کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI) 2025 جاری کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مجموعی طور پر 136 ویں پوزیشن حاصل کی اور ایک درجہ بہتری کے بعد سی پی آئی 28 نمبر پر پہنچ گیا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر، قانون ساز ادارے اور عدلیہ میں بدعنوانی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں گڈ گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کے اثرات واضح ہوئے ہیں، جس سے انتظامی بدعنوانی اور عدالتی کرپشن میں پانچ پوائنٹس تک بہتری آئی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2025 میں عالمی سروے میں 182 ممالک شامل کیے گئے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 180 تھی۔ پاکستان نے گزشتہ چار سالوں میں بدعنوانی کے خلاف مربوط اقدامات کیے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کے لیے 600 سے زائد کامیاب اقدامات کیے گئے۔
گزشتہ ہفتے ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے شائع کردہ IPSOS کی رپورٹ کے مطابق 67 فیصد پاکستانیوں کو بدعنوانی اور 76 فیصد کو اقربا پروری کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے عالمی سطح پر بدعنوانی کے تاثر کو کم کرنے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات پر زور دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos