جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے عام انتخابات میں کسی خاتون امیدوار کوٹکٹ نہیں دیا

 

بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں جماعت اسلامی نے کوئی خاتون امیدوار میدان میں نہیں اتاری ،جس پر سیاسی کارکنوں بالخصوص خواتین کومایوسی کا سامناہے۔البتہ اس نے اقلیتی ،ہندوامیدوار کھڑاکیاہے۔

جماعت اسلامی 298 میں سے 224 حلقوں کے لیے الیکشن لڑرہی ہے۔

 

300 نشستوں کے ایوان جاتیہ سنگساد کے لیے 298 حلقوں میں 1981 امیدوار مدمقابل ہیں ۔51 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے1732امیدوار ہیں، اور 249 آزاد امیدوار ہیں۔

 

جماعت اسلامی نےفلاح و بہبود پر مبنی، سماجی انصاف کا منشوراختیارکیاہے جو اس کے روایتی اسلام پسندشناخت سے آگے وسیع تر حما یت کےلیے زیادہ پرکشش بننے کا ایجنڈا ہے اورجماعت اپنے آپ کو اخلاقی حکمرانی کے سنجیدہ وکیل کے طور پر ظاہر کرنے کی خواہش مندہے۔اس کی انتخابی مہم اقتصادیات ،ریلیف،بدعنوانی کی روک تھام، سماجی مدد، کارپوریٹ اور انکم ٹیکس میں کمی، صنعتی استعمال کی بجلی ،گیس اورپانی کے نرخ 3سال تک منجمد کرنے پر مرکوزرہی ۔

 

عام انتخابات میں ، 127 ملین رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔