برٹش کولمبیا میں اسکول فائرنگ،10 ہلاک

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ایک دور دراز قصبے میں اسکول اور ایک رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک تعلیمی ادارے اور قریبی گھر میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ چھ افراد اسکول کے اندر جاں بحق پائے گئے، جبکہ ایک زخمی شخص ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔ مزید دو لاشیں ایک رہائش گاہ سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور بھی اسکول کے اندر مردہ پایا گیا، جس کی موت بظاہر خود کو پہنچائے گئے زخموں کے باعث ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ شدید زخمیوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے بڑے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے مقامی آبادی کو آگاہ کیا ہے کہ فی الحال کسی اضافی خطرے کی اطلاع نہیں، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ چند ہزار آبادی والے اس چھوٹے قصبے کے لیے یہ سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، جبکہ مقامی کمیونٹی صدمے کی کیفیت میں ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔