امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو روکنے میں ان کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے محصولات (ٹیرف) کو بطور ہتھیار استعمال کر کے خطے میں حالات کو قابو میں کیا۔
ٹرمپ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ تھی اور یہ جوہری تنازع میں تبدیل ہو سکتی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس دوران 10 طیارے مار گرائے گئے اور حالات بہت سنگین تھے۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کر کے کم از کم ایک کروڑ جانیں بچائیں، اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے ان کے کردار کو سراہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تین دہائیوں پر محیط تنازع کو محض ڈیڑھ دن میں ختم کرایا، اور متعلقہ ممالک کو واضح پیغام دیا کہ اگر لڑائی جاری رہی تو امریکا تجارتی اقدامات کرے گا۔ ان کے بقول، یہ اقدامات عالمی سطح پر تنازعات کو حل کرنے میں مؤثر ثابت ہوئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos