دشمنوں کی حالیہ سازشیں اور جنگی منصوبے ناکام رہیں،سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے انقلاب ایران کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دشمنوں کی حالیہ سازشیں اور جنگی منصوبے ناکام رہیں، جو ایران کی دفاعی طاقت، عوامی بصیرت اور قومی یکجہتی کا واضح ثبوت ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 47 سالوں میں ایران اور ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کو مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سپاہ پاسداران نے بارہ روزہ جنگ اور دہشت گردی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دشمن کا مقصد ایران کو کمزور اور ملک کو تقسیم کرنا تھا، لیکن یہ تمام منصوبے ناکام رہے اور عالمی استکبار کی بے بسی سامنے آئی۔

مزید کہا گیا کہ دشمن ایران کو غلام بنانے کے خواب دیکھتا رہا، لیکن ایرانی قوم کی شعور اور اتحاد کی بدولت یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ بیان میں زور دیا گیا کہ ایران نے حالیہ کشیدگی کے دوران جنگی تیاری اور مضبوط دفاعی قوت کا مظاہرہ کیا اور ملک کی سلامتی کے خلاف ہر سازش کا بروقت اور فیصلہ کن جواب دیا۔

سپاہ پاسداران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ملک گیر ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں اور قومی اقتدار، بیداری اور یکجہتی کا پیغام دنیا تک پہنچائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔