فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق آرمی چیف قمر جاویدباجوہ گھر میں کر زخمی زخم ،ہسپتال داخل

اسلام آباد:سابق سربراہ پاک فوج جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے افسوسناک خبر آئی ہے کہ وہ اپنے گھر میں اچانک گر کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس حادثے کے نتیجے میں سابق آرمی چیف کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے۔ گرنے کی وجہ سے ان کے سر پر گہری چوٹ آئی ہے اور جسم کے دیگر حصے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

 حادثے کے فوری بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد آئی سی یو (ICU) میں منتقل کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔