ایودھیا: مسلم دشمنی کے لیے مشہور اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مسلمانوں کے لیے حساس ترین موضوع بابری مسجد کو ایک بار پھر زیر بحث لے آئے ہیں۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے بابری مسجد کی دوبارہ خواہش رکھنے والے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی کہ بابری مسجد اب کبھی دوبارہ تعمیر نہیں ہوگی۔ قیامت تک بھی نہیں۔
انھوں نے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والا رام مندر ایک تاریخی حقیقت ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بابری مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
وزیرِ اعلیٰ اترپردیش نے کہا کہ بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کا خواب دیکھنے والے ہمیشہ مایوس رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابری مسجد رام کی جنم بھومی پر تعمیر کی گئی تھی۔ جہاں اب رام مندر بن چکا ہے لہٰذا اس معاملے کو دوبارہ چھیڑنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
یاد رہے کہ بابری مسجد کو ہندو انتہاپسندوں نے 1992 میں منہدم کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ دہائیوں تک بھارتی عدالتوں میں زیرِ سماعت رہا۔
جس کے بعد معاملہ عدالت گیا اور 2019 میں بھارتی سپریم کورٹ نے متنازعہ اراضی ہندو فریق کے حوالے کرنے اور مسلمانوں کو متبادل جگہ پر مسجد کی تعمیر کے لیے زمین دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔
بھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد مودی نے ایک بہت بڑی افتتاحی تقریب میں رام مندر کی تعمیر کے لیے پہلی اینٹ رکھی تھی۔ جو اب تکمیل کے مراحل میں ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos