بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان، بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان اور جین زی پر مشتمل جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید الاسلام نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر لیا۔
شفیق الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ انتخابات بنگلادیش کے لیے ایک اہم موڑ ہیں اور عوام کی ترجیحات بدل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ آزادانہ اور منصفانہ ہونے پر نتائج کو قبول کریں گے اور دوسروں کو بھی عوام کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔
بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے کہا کہ امن و امان اولین ترجیح ہے تاکہ عوام محفوظ محسوس کریں، اور خواتین پر توجہ دی جائے گی۔ ناہید الاسلام نے بتایا کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار بغیر کسی دقت کے ووٹ کاسٹ کیا اور سب سے اپیل کی کہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔
رپورٹس کے مطابق ووٹنگ پرامن اور منظم انداز میں جاری ہے، اور اب تک کسی بدانتظامی یا رکاوٹ کی اطلاع نہیں ملی۔ اس الیکشن میں 12 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز حصہ لے رہے ہیں، جن میں 44 فیصد نوجوان ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے 300 میں سے 151 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos