ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آج کے شیڈول میں تین میچز شامل ہیں۔ پہلے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پالیکیلے میں کھیلے جانے والے میچ میں عمان کے کپتان جتندر سنگھ نے کہا کہ صبح کی ہلکی نمی کا فائدہ اٹھانے کے لیے بولنگ کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کھیلنے والے نیشنز کے خلاف کھیلنے کے مواقع کم ملتے ہیں، اس لیے یہ ایک اچھا موقع ہے۔ عمان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور جے اوڈیڈرا اور محمد ندیم کو شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکا کے کپتان دسن شناکا نے کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرنے پر خوش ہیں، تاہم چیمپئن بولر ہسارنگا ٹیم میں شامل نہیں ہیں اور ان کی جگہ ہیمانتھا کو شامل کیا گیا ہے۔
آج کے باقی دو میچز میں اٹلی اور نیپال کا مقابلہ دوپہر 2:30 بجے جبکہ تیسرے میچ میں نمیبیا کا سامنا بھارت سے ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos