مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں ہوگا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جبکہ چاند کی پیدائش 17 فروری شام 5 بجکر 1 منٹ پر ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 فروری کی شام بیشتر علاقوں میں آسمان صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بجکر 8 منٹ، سندھ میں شام 7 بجکر 24 منٹ، بلوچستان میں شام 7 بجکر 47 منٹ، خیبرپختونخوا میں شام 7 بجکر 13 منٹ، آزاد کشمیر میں شام 6 بجکر 58 منٹ اور گلگت بلتستان میں شام 6 بجکر 53 منٹ تک ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔