ایبٹ آباد:یونیورسٹی میں تصادم،فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، حویلیاں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر صوبائی اسمبلی کے بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان عبداللہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مقامی ایم پی اے کے بیٹے کو ملزم نامزد کر دیا۔ واقعے کے بعد مقتول کے ورثاء اور شہریوں نے نعش شاہراہ ریشم پر رکھ کر سڑک دونوں اطراف سے بند کر دی اور پی ٹی آئی حکومت اور ایم پی اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پولیس کے کارروائی کے بعد، جب پی ٹی آئی رکن اسمبلی افتخار خان جدون کے بیٹے کا نام مقدمہ میں شامل کر دیا گیا، تو مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور ٹریفک معمول کے مطابق بحال کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔