پاک فوج نے سابق سربراہ قمرباجوہ کی صحت پر اپ ڈیٹ جاری کردی

 

پاک فوج نے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈقمرباجوہ کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ اس کے مطابق ، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنی رہائش گاہ پر گرنے کے باعث زخمی ہوئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے سابق آرمی چیف کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کو رہائش گاہ پر گرنے کی وجہ سے چوٹ لگی ۔ قمرجاوید باجوہ اس وقت سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں۔

 

جنرل (ر) قمر باجوہ نے 2016 سے 2022 تک چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں اور 29 نومبر 2022 کو عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔