دبئی میں منعقدہ گلوبل پاورلفٹنگ اور باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے تین گولڈ میڈلز جیت لیے۔ایک چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔
کراچی کے 52 سالہ عرفان اللہ نے 55 سال کی ایج کیٹیگری میں طلائی تمغہ لیا ، لاہور سے تعلق رکھنے والے گل قادری نے ماسٹرز کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔مینز فزیک میں طلحہ نے طلائی تمغہ سینے پر سجایا۔ کلاسک فزیک میں فیضان نے چاندی کا تمغہ لیا۔
سابق ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن پاکستان کے رمیزابراہیم نے مقابلوں کوسپروائز کیا اور ہیڈجج کے فرائض انجام دیئے۔
ایونٹ میں دنیا بھرسے 200 سے زائد تن سازوں نے شرکت کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos