فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ہی بی این پی کے ممکنہ دھاندلی اور نتائج انجینئرنگ پر خدشات

ڈھاکا: بی این پی نے ووٹنگ کے اختتام سے قبل انتخابی عمل میں ممکنہ دھاندلی اور نتائج کی انجینئرنگ پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی غیر شفاف نتیجے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ڈھاکہ-8 سے بی این پی کے امیدوار مرزا عباس نے جمعرات کو ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اب تک انتخابی ماحول پُرسکون اور تسلی بخش ہے، تاہم ووٹر ٹرن آؤٹ توقع سے کم رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹرز کی تعداد اس سے زیادہ ہونی چاہیے تھی۔

کامیابی کے امکانات سے متعلق سوال پر مرزا عباس نے کہا کہ وہ ان شاء اللہ سو فیصد پُرامید ہیں، لیکن کسی بھی قسم کی دھاندلی یا نتائج کی انجینئرنگ قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی ووٹوں میں ردوبدل اور نتائج کی انجینئرنگ پر تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں اور آج بھی اسی مؤقف پر قائم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔