اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔
اپوزیشن اتحاد کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اُس وقت تک جاری رہے گا کہ بانی سے ملاقات اور مکمل علاج تک دھرنا جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت دھرنا دے گی، جس کیلیے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
دھرنا دینے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد قائدین کی اسلام آباد میں مشاورت کے دوران ہوا، جس کل نماز جمعہ کے بعد سے شروع ہوگا جبکہ سینیٹرز کو بھی دھرنے میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کے پی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین صوبائی، قومی اسمبلی اور اراکین سینیٹ کو دھرنے میں شرکت کی ہدایت کردی۔
ادھرسینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ ناصر عباس نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور جیل میں ان کو فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے قوم سخت تشویش میں مبتلا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے اس معاملے پر مسلسل خاموشی اور ابہام برقرار رکھنے کے خلاف اب احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔
قائد حزب اختلاف نے اعلان کیا کہ یہ احتجاجی دھرنا کل بروز جمعہ، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے شروع کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos