بھارت میں امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کے خلاف کسانوں کا احتجاج

بھارت میں امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کے خلاف ملک بھر کے کسانوں نے احتجاج کیا۔

کسانوں نے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور اس معاہدے کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔ کسان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں بھارت نے امریکا کو غیر معمولی رعایتیں دی ہیں، جو مقامی کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تجارتی معاہدے کے تحت بھارت کے محفوظ ترین کاشتکاری شعبے کو امریکی مصنوعات کے لیے کھولا جائے گا اور بھارت امریکا سے سویابین سمیت دیگر زرعی مصنوعات درآمد کر سکے گا۔ اس سے مقامی فصلوں کی مانگ میں کمی، قیمتوں میں کمی کے خدشات اور جی ایم فصلوں کے ممکنہ خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

معاہدے کے تحت بھارت امریکی فارم کے سامان پر محصولات میں کمی کرے گا اور روس سے تیل کی خریداری بھی بند کر دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔