چین نے ایران کو جدید ریڈار سسٹم ’’YLC-8B‘‘ فراہم کر دیا ہے، جس سے ایران کا فضائی دفاع مضبوط ہو گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پچھلے سال اسرائیل اور امریکا کے جنگی طیارے ایرانی فضائی حدود میں آسانی سے داخل ہو کر ٹارگٹوں پر بمباری کر رہے تھے، کیونکہ ایران کے پاس اس وقت کوئی موثر ریڈار سسٹم موجود نہیں تھا۔
نیا ’’YLC-8B‘‘ ریڈار 500 کلومیٹر کی دوری پر جنگی طیاروں کو شناخت کر سکتا ہے جبکہ 700 کلومیٹر کی دوری پر میزائل بھی دکھائی دیتا ہے۔ یہ ریڈار اسٹیلتھ طیاروں کو بھی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ریڈار چین کے سرکاری ادارے نانجنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرونکس ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے، جس نے جے ایف-17 طیارے میں نصب KLJ-7 ریڈار بھی ایجاد کیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos