کینیاصدر کا صومالیہ کیساتھ سرحد دوبارہ کھولنے کا اعلان

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے صومالیہ کے ساتھ سرحد 15 سال بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیا کے حکام نے بتایا ہے کہ سرحد اپریل میں دوبارہ کھول دی جائے گی۔ کینیا نے یہ سرحد صومالیہ میں عسکریت پسند گروپ کے حملوں کے بعد اکتوبر 2011 میں بند کر دی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ میں سرگرم الشباب گروپ نے کینیا میں کئی حملے کیے تھے، جن میں 2013 میں نیروبی کے شاپنگ سینٹر پر حملے میں 67 افراد ہلاک اور دو سال بعد گاریسا کی یونیورسٹی پر حملے میں 148 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔