محسن نقوی کو کولمبو میں پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت

کولمبو: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو کولمبو میں ہونے والے پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، محسن نقوی میچ کے دوران آئی سی سی صدر جے شاہ کے ساتھ بیٹھیں گے۔

پاک بھارت میچ سے قبل محسن نقوی قومی اسکواڈ سے بھی ملاقات کریں گے۔ آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کو بھی میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

میچ کے دوران محسن نقوی اور جے شاہ کے علاوہ بی سی سی آئی کے آفیشلز کے ساتھ ملاقات کا امکان بھی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الا سلام کو بھی میچ دیکھنے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔