دبئی: عالمی بندرگاہوں کے آپریٹر DP World (ڈی پی ورلڈ) کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو سلطان احمد بن سلیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق استعفیٰ فوری طور پر مؤثر ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت سزا یافتہ امریکی فنانسر Jeffrey Epstein سے مبینہ روابط کے انکشاف کے بعد سامنے آئی۔ حالیہ جاری کردہ دستاویزات میں دونوں کے درمیان ایک دہائی کے دوران متعدد ای میلز کے تبادلے کا ذکر کیا گیا ہے، تاہم فائلوں میں نام آنے کو کسی غیر قانونی عمل کا ثبوت قرار نہیں دیا گیا۔
ڈی پی ورلڈ نے اعلان کیا کہ عیسیٰ کاظم کو نیا چیئرمین اور یوراج نارائن کو چیف ایگزیکٹو نامزد کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بعض بین الاقوامی اداروں نے حالیہ دنوں میں کمپنی میں نئی سرمایہ کاری روکنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ دستاویزات میں ای میل رابطوں اور مختلف کاروباری و سماجی معاملات پر تبادلہ خیال کا ذکر شامل ہے۔
واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین کو 2008 میں کم عمر لڑکی کو جسم فروشی کے لیے طلب کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی، جبکہ 2019 میں وہ زیر حراست انتقال کر گئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos