پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے اہم مقابلے سے قبل بھارتی اوپنرابھیشیک شرماکی بیٹنگ پر تنقید کی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ ان کے مشاہدے کے مطابق ابھیشیک شرما ہر گیند کو زور سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور تکنیکی طور پر زیادہ مضبوط دکھائی نہیں دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز کی کارکردگی میں تسلسل کی کمی ہے اور وہ اکثر مختصر اننگز کھیل کر آؤٹ ہو جاتے ہیں۔
محمد عامر نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھیشیک شرما اپنے دن پر کسی بھی ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، تاہم معیاری بولنگ، خاص طور پر سست گیندوں اور سوئنگ کے خلاف انہیں مشکلات پیش آتی ہیں۔ ان کے مطابق مکمل اور مستحکم بلے باز بننے کے لیے انہیں اپنی تکنیک بہتر بنانا ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos