منی لانڈرنگ کیس میں قید ملزم کو لگژری ہیلی کاپٹر کا تحفہ

February 16, 2026 · بام دنیا

بھارتی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں قید ملزم سوکیش چندر شیکھر نے بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے پر 30 کروڑ روپے مالیت کا لگژری ہیلی کاپٹر تحفے میں دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سوکیش چندر شیکھر اس وقت 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں قید ہے۔ ملزم نے اداکارہ کو ایک محبت بھرا خط بھی لکھا، جس میں انہیں ’بوٹا بوما‘ یعنی خوبصورت گڑیا کے طور پر مخاطب کیا۔

خط میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر خاص طور پر اداکارہ کے نام کے حرف JF سے ڈیزائن کروایا گیا، جبکہ میڈیا کے مطابق ملزم نے ایک یاٹ، ایک جیٹ اور دیگر مہنگے تحائف دینے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔