بنگلہ دیش کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

February 17, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

بنگلہ دیش کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ڈھاکا میں منعقد ہوئی، جس میں بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر نے اراکین سے حلف لیا۔

بنگلہ دیشی ذرائع کے مطابق، حلف برداری کے کچھ دیر بعد بی این پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں پارٹی اپنے قائد کا انتخاب کرے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بنگلادیش کے صدر محمد شہاب الدین شام 4 بجے کابینہ کے اراکین سے حلف لیں گے۔