جنوبی افریقا سے شکست پر پشاوری کھانا کھا کر دل کو تسلی دی ، راشد خان

February 17, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

نئی دہلی: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ڈبل سپر اوور کے بعد شکست ہونے پر پشاوری کھانا کھا کر دل کو تسلی دی۔

راشد خان نے یو اے ای کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ سے قبل دہلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مسکراتے ہوئے بتایا کہ ہم نے جنوبی افریقا سے شکست کے بعد مینیجر سے کہا کہ پشاوری کھانے کا آرڈر دیں اور کچھ تندوری چکن منگوائیں تاکہ ہم اس پر اپنا غصہ نکال سکیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ڈریسنگ روم میں الزام تراشی کی کوئی جگہ نہیں۔

افغان کرکٹر نے کہا کہ الزام تراشی بالکل نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے ٹیم میں منفی خیالات آتے ہیں، جب شکست ہوتی ہے تو پوری ٹیم ہارتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی، ہم کبھی کسی ایک کھلاڑی کو شکست کا ذمے دار نہیں ٹھہراتے۔

راشد خان نے یہ بھی کہا کہ میں ہمیشہ اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے یہ کہتا ہوں کہ بطور کپتان میں ان میں سے کسی کو بھی ساتھی کھلاڑیوں پر الزام لگاتے ہوئے نہیں سننا چاہتا۔