آسٹریلیا،قومی ہاکی کھلاڑیوں کیساتھ انتظامیہ کا ناروا سلوک،کھلاڑی اور مینجمنٹ طلب
آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناروا انتظامی رویے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو طلب کر لیا ہے۔
آسٹریلیا کے دورے کے دوران قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے غیر معیاری سہولیات کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ وطن واپسی پر کپتان عماد بٹ نے بھی کہا کہ کھلاڑیوں کو غیر معیاری رہائش فراہم کی گئی اور وہ اپنے برتن اور کپڑے خود دھوتے رہے۔ عماد بٹ نے موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ ورلڈ کپ کے لیے وقت کم باقی ہے۔
The Pakistan National Hockey Team returned home after participating in the Pro Hockey League in Australia, but no official from the Pakistan Hockey Federation was present to receive the players at Lahore Airport.
Speaking to the media, national team captain Imad Shakeel Butt… pic.twitter.com/ApBWoulReC
— NEWSDAILY MEDIA GROUP (@NEWSDAILY123) February 18, 2026
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کپتان عماد بٹ اور سینئر کھلاڑی حنان شاہد سمیت دیگر کھلاڑیوں کو آج شام طلب کیا ہے۔ ہیڈ کوچ طاہر زمان، کوچ عثمان اور ذیشان اشرف کو بھی اجلاس میں شامل کیا جائے گا۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کھلاڑیوں اور منیجمنٹ سے تفصیل سے مؤقف سنیں گے اور تھنک ٹینک سے مشاورت کے بعد قصورواروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں سے ناقص پرفارمنس اور گول کھانے کے حوالے سے بھی استفسار کیا جائے گا۔ فیصلوں کا اعلان پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد پریس کانفرنس میں کریں گے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک ہفتے بعد ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لیے مصر روانہ ہونا ہے۔