امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کر سکتی ہے، امریکی میڈیا

February 19, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

امریکی میڈیا کے دعوے کے مطابق امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہی ہے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس کارروائی پر غور و فکر میں کافی وقت صرف کیا جا رہا ہے اور مختلف عسکری و سیاسی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ بھی اس بارے میں فیصلہ کرنے سے پہلے تمام پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی فوجی اہلکار اپنی تیاری مکمل کر چکے ہیں اور خطے میں کسی بھی ہنگامی کارروائی کے لیے الرٹ ہیں۔

ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران ممکنہ طور پر اسرائیل پر میزائل حملہ کر سکتا ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔