کیلیفورنیامیں برفانی تودہ گرنے سے8 سیاح ہلاک

February 19, 2026 · بام دنیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے لیک ٹاہو میں برفانی تودے گرنے کے واقعے میں 8 سیاح ہلاک اور ایک لاپتا ہو گیا ہے۔

نیواڈا کاؤنٹی کے شیرف شانن مون کے مطابق سیاح برفانی تودے کی زد میں آئے، جن میں سے 6 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ شمالی کیلیفورنیا کے سیرا نیواڈا پہاڑوں میں 3 روزہ دورے پر موجود یہ سیاح پہلے بھی مختلف حادثات میں زخمی ہو چکے تھے۔

شدید موسمی حالات کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ابھی بھی برف کے نیچے دبیں ہیں اور انہیں فوری طور پر نکالنا ممکن نہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں مزید تقریباً 3 فٹ برف پڑ چکی ہے، جس سے ریسکیو آپریشن اور مشکل ہو گیا ہے۔

حکام نے شہریوں اور دیگر سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ علاقے میں اب بھی برفانی تودہ گرنے کا خطرہ برقرار ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔