جنوبی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے
February 19, 2026 · بام دنیا
جنوبی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلہ برطانوی وقت کے مطابق رات 3 بج کر 43 منٹ پر آیا۔ جرمن تحقیقاتی مرکز برائے ارضیاتی علوم کے مطابق زلزلے کا مرکز 27.36 درجے شمالی عرض بلد اور 52.60 درجے مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی، جس کے باعث جھٹکے نسبتاً زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے اور مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم اب تک کسی بڑے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔