امریکی وزیر خارجہ کی شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات
امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک تعلقات، انسداد دہشتگردی اور اہم معدنیات کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
واشنگٹن میں بدھ کے روز ہونے والی اس ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اپنے پیغام میں کہا: “آج پاکستانی وزیرِاعظم @CMShehbaz سے ملاقات کی۔ @POTUS کے غزہ کے امن منصوبے کی پاکستان کی مسلسل حمایت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت کو سراہتا ہوں۔ ہماری ملاقات میں ہم نے اہم معدنیات کی ترقی اور انسدادِ دہشتگردی کے حوالے سے اپنے اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔”
روبیو نے اس موقع پر پاکستانی حکومت کی اسٹریٹجک شراکت داری، خاص طور پر کریٹیکل منرلز (اہم معدنیات) کی ترقی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکہ نے پاکستان کی غزہ امن پلان اور “بورڈ آف پیس” میں شمولیت پر خصوصی طور پر تعریف کی ہے۔
یہ ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرقیادت غزہ امن منصوبے کے پہلے اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں دنیا کے کئی ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ امریکہ نے غزہ کی تعمیر نو اور پائیدار امن کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جب کہ پاکستان نے بھی خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے تعاون کا عمل جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں