ایرانی وزیر خارجہ کی مصری ہم منصب سے رابطہ، امریکہ کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل پر گفتگو
February 20, 2026 · بام دنیا
تہران:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعطی سے فون پر رابطہ کیا اور انھیں امریکہ سے جاری مذاکراتی عمل پر اعتماد میں لیا۔
فون کال کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا، ایک ایسا فریم ورک جو ’باہمی احترام اور باہمی مفاد پر مبنی ہو۔
مصری وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ دونوں کے لیے قابل قبول معاہدے تک پہنچنے کے لیے مشاورت اور رابطہ کاری کو جاری رکھنے پر زور دیا۔