وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،عوام میں خوف و ہراس

February 21, 2026 · قومی

اسلام آباد:پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ ہری پور، خانپور اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم اچانک لرزتی زمین نے لوگوں کو گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے شہری شدید خوفزدہ دکھائی دیے اور کئی مقامات پر لوگ سڑکوں پر جمع ہو گئے۔ حکام نے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔