ٹی20 ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی،آسٹریلیا کی اولمپکس 2028 میں شرکت بھی خطرے میں

February 21, 2026 · اسپورٹس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بدترین کارکردگی کے باعث آسٹریلوی کرکٹ ٹیم گروپ مرحلے میں زمبابوے اور سری لنکا کے خلاف شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ناکامی کے اثرات صرف موجودہ ٹورنامنٹ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی ممکنہ شمولیت کے پیش نظر آسٹریلیا کی شرکت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق میزبان امریکا سمیت صرف چھ ٹیمیں اولمپکس میں جگہ پائیں گی، اور موجودہ درجہ بندی میں آسٹریلیا کی پوزیشن کمزور نظر آ رہی ہے۔

اگر آسٹریلیا اولمپکس میں حصہ لینا چاہتا ہے تو اسے اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانا ہوگی، ورنہ نہ صرف گولڈ میڈل کا خواب مشکل ہوگا بلکہ ایونٹ میں شرکت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

دریں اثنا ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف نے پہلے ہی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا ہے۔ اس بار کی مہم کو واضح طور پر ناکامی قرار دیا جا رہا ہے اور آنے والے وقت میں ٹیم میں بڑے رد و بدل کی توقع ہے۔