ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج دو اہم مقابلے ہوں گے

February 22, 2026 · اسپورٹس

آج آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں دو اہم میچز کا شیڈول ہے۔ پہلا میچ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، جبکہ دوسرے مقابلے میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شام ساڑھے چھ بجے احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

یاد رہے کہ اس مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونا تھا، لیکن بارش کے باعث میچ ممکن نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف لازمی کامیابی درکار ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر پاکستان ایک میچ جیتتا ہے اور ایک میں شکست کا سامنا کرتا ہے تو کوالیفکیشن کا فیصلہ دیگر میچوں کے نتائج پر منحصر ہوگا، جبکہ دونوں میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان براہِ راست سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا۔