ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ،دوسرا امریکی بحری بیڑا بحیرہ روم پہنچ گیا
غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکہ ایران کی قیادت کو نشانہ بنا کر حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں اردن کے ایئربیس پر کم از کم 60 لڑاکا طیارے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کو جھکانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن ایران اس دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
ایران نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کو خط لکھا تھا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں وہ اپنا دفاع کرنے کا حق استعمال کرے گا اور اس کے نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر ہوگی۔