بھارتی ایئر ایمبولینس جھاڑ کھنڈ میں گر کر تباہ۔ تمام 7 مسافروں کی اموات

February 24, 2026 · بام دنیا

ب

ھارت کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے پیر کی رات گئے
بتایا کہ ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک بیچ کرافٹ ایئر ایمبولینس گر کر تباہ ہو گئی ہے، جس میں عملے کے دو ارکان سمیت سات افراد سوار تھے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریڈ برڈ ایئرویز  کے زیرِ انتظام چلنے والا یہ ‘بیچ کرافٹ C90’ طیارہ شام 7:11 بجے رانچی سے روانہ ہوا تھا۔ پائلٹ نے خراب موسم کے باعث راستہ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔

ڈی جی سی اے کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کو تحقیقات کے لیے روانہ کر دیا گیا ۔