نواز لیگ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار
February 24, 2026 · شہر گزشت
مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو بھرپور جواب دینے کی تیاری کر لی
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیاکہ پنجاب اسمبلی ہراجلاس سےپہلےپارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقدکیا جائےگا،پارٹی ذرائع کےمطابق اجلاس میں اپوزیشن کے رویئے کے مطابق بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں طے ہواکہ حکومتی بنچوں سے اپوزیشن کی نعرہ بازی کا بھرپورجواب دیا جائے گا،وزیرقانون پنجاب رانا اقبال کی زیرصدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی کارکردگی پر ان کو بھرپورخراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اجلاس کےدوران اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد کےمثبت کردارکو بھی سراہا گیا،اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمٰن نے پارلیمانی کیلنڈر بارے بریفنگ دی۔