امریکہ میں سابق برطانوی سفیر پیٹرمینڈیلسن ایپسٹین کیس میں گرفتار

February 24, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

برطانوی پولیس نے امریکہ میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر مینڈیلسن کو عوامی عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔

 

ان کی گرفتاری ایپسٹین فائل سے منسلک تفتیش کے بعد ہوئی ہے۔لندن میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ 72 سالہ مینڈیلسن کو گزشتہ روز شمالی لندن کے علاقے کیمڈن سے گرفتار کیا گیا اور پوچھ گچھ کے لیے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتاریاں ولٹ شائر اور کیمڈن میں دو مقامات پر سرچ وارنٹ پر عمل درآمد کے بعد عمل میں آئیں۔

 

پولیس نے اس ماہ کے شروع میں ان الزامات کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا کہ منڈیلسن نے حکومتی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین کو ممکنہ طور پر مارکیٹوں کو متاثر کرنے والی حساس سرکاری معلومات منتقل کیں۔