تائیوان: ساحلی علاقوں میں 5.6 شدت کا زلزلہ

February 24, 2026 · بام دنیا

تائیوان کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹرسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 66.8 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔