ایران کے صوبے اصفہان میں ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، 2 پائلٹ سمیت 4 افراد جاں بحق
تہران: ایران کے صوبے اصفہان میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گِر کر تباہ ہو گیا ہے جس کتے تتیجےمیں دو پائلٹ اور دو راہگیر جاں بحق ہو گئے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ارنا’ کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ اصفہان کے علاقے دارچہ میں پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک پھلوں اور سبزیوں کے ایک کھیت میں جا گرا۔ گرتے ہی ہیلی کاپٹر میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اصفہان میں کرائسز منیجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ “تکنیکی خرابی” تھی۔