ترک فضائیہ کا ایف سولہ لڑاکا طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ جاںبحق

February 25, 2026 · بام دنیا

ترکی میں فوجی طیارہ حادثے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ترک فضائیہ کا ایک ایف سولہ لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ شہید ہو گیا۔

حکام کے مطابق طیارہ پیر کی رات دیر گئے صوبہ بالکیسر میں گر کر تباہ ہوا۔ یہ حادثہ برسا۔ازمیر شاہراہ کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد دھماکے کی آواز سننے کے بعد جائے حادثہ کی جانب دوڑ رہے ہیں جبکہ طیارے کا ملبہ وسیع علاقے میں پھیلا ہوا تھا۔

سرکاری حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا، تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔