فاروق ستار کا مردوں کو دوسری شادی نہ کرنے کا مشورہ
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی پہلی بیوی کے ساتھ خوش گوار زندگی گزار رہا ہے تو میں اسے دوسری شادی کا مشورہ نہیں دوں گا۔
حال ہی میں فاروق ستار نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی 2 شادیوں سے متعلق گفتگو کی اور ایک سے زائد شادیوں کے حوالے سے مردوں کو مشورہ بھی دیا۔
متعدد شادیوں کے موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 2 بیویاں رکھنا حوصلے کا کام ہے اور یہ حوصلہ صرف اُسی شخص کے پاس ہو سکتا ہے جو ایم کیو ایم میں خدمات انجام دے رہا ہو۔