علاقائی تنازع میں فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے ، شاہ اردن
February 25, 2026 · بام دنیا
عمان : اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کسی علاقائی تنازع میں اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی یا استعمال کی اجازت نہیں دے گا۔
اردن کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق عمان میں پریس ایسوسی ایشن کونسل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ عبداللہ دوم کا کہنا تھا کہ عمان اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی اسے جنگ میں استعمال ہونا دیا جائے گا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اردن کے شہریوں کا تحفظ ان کی اوّلین ترجیح ہے۔
بی بی سی مانیٹرنگ کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے مزید کہا کہ کشیدگی بڑھنے سے روکنے کے لیے مذاکرات اور سیاسی حل کا ہی استعمال کرنا پڑے گا۔
خیال رہے اس سے قبل اردن کی حکومت نے کہا تھا کہ اس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے لیے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی تھی۔