ٹرمپ نے صدارتی خطاب میں پاک بھارت جنگ پر کیا کہا، امریکی سفارت خانے کی وضاحت

February 26, 2026 · اہم خبریں

 

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سالانہ صدارتی خطاب  سٹیٹ آف دی یونین پر ایک وضاحت جاری کی گئی ہے۔

سفارت خانے کا صدارتی خطاب کے ایک مخصوص حصے کے کلپ سے متعلق بتانا ہے کہ اس میں ٹرمپ کی گفتگو یہ تھی۔”ہمارا ملک کبھی اتنا مضبوط نہیں رہا جتنا آج ہے۔ اپنے پہلے 10 مہینوں میں، میں نے 8 جنگیں ختم کیں، جن میں […] پاکستان اور انڈیا شامل ہیں ، یہ ایک ایٹمی جنگ ہوتی۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر میری مداخلت نہ ہوتی تو 35 ملین (ساڑھے تین کروڑ) لوگ مارے جاتے”۔

مذکورہ وضاحت کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے گمراہ کن پراپیگنڈہ شروع کردیا تھا کہ ٹرمپ نے کہا اگر میں جنگ نہ رکواتا تو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف مارے جاتے۔

امریکی صدر کی گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے میں تحریک انصاف کے کئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پیش پیش تھے۔