اسلام آبادمیں دفعہ 144 کے تحت ڈرون، فینٹم اور کیم کوپٹر اڑانے پر پابندی

February 27, 2026 · |, قومی
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں ڈرون، فینٹم اور کیم کوپٹر اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ضلعی مجسٹریٹ نے دفعہ 144 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں بتایا گیا کہ جڑواں شہروں میں بغیر اجازت کسی بھی قسم کی UAV پر مکمل پابندی ہوگی۔

اِسی طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے علاوہ کسی کو اجازت نہیں ہوگی، پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور دو ماہ تک نافذ العمل رہے گی۔

خیال رہے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، نوٹیفکیشن سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا، حکم نامہ جاری کردیا گیا۔