ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل دوڑ : پاکستان کی امیدوں کا دیا روشن

February 27, 2026 · اسپورٹس, اہم خبریں
فائل فوٹو

کولمبو: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کا میلہ اپنے اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے اور پاکستانی کرکٹ شائقین کی نظریں ایک بار پھر ‘قدرت کے نظام’ اور معجزے پر ٹک گئی ہیں۔ کولمبو میں کل ہونے والا پاکستان اور سری لنکا کا ٹکراؤ محض ایک میچ نہیں بلکہ پاکستانی ٹیم کے لیے بقا کی جنگ بن چکا ہے۔

سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے گرین شرٹس کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہیں بچی۔ اب صرف جیتنا کافی نہیں، بلکہ سری لنکا کو بڑے مارجن سے دھول چٹانی ہوگی۔

پہلے بیٹنگ کی صورت میں پاکستان کو نہ صرف بڑا اسکور بورڈ پر سجانا ہوگا بلکہ سری لنکا کو کم از کم 65 رنز کے بھاری فرق سے شکست دینا ہوگی۔

ہدف کے تعاقب کی صورت میں اگر سری لنکا پہلے بیٹنگ کرتا ہے، تو پاکستان کو مطلوبہ ہدف محض 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا تاکہ رن ریٹ میں مطلوبہ بہتری لائی جا سکے۔