افغان طالبان نے سرحد پر پھر حملے شروع کرنے کا اعلان کردیا
کابل: افغان طالبان نے سرحد پر پھر حملے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
خوست میں طالبان کے حکومتی اہلکاروں نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ پاکستانی جانب سے حملے آج جمعے کی شام دوبارہ حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے جنوب مشرقی زون میں 203ویں منصوری کور کے ترجمان عبدالحق فدا نے بی بی سی کو بتایا کہ ’رمضان کے وقفے کے بعد خوست اور ٹانک میں آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور لڑائی جاری ہے۔
عبدالحق فدا سے قبل خوست کے گورنر کے ترجمان مستغفر گرباز نے بھی میڈیا کو بھیجے گئے ایک پیغام میں حملوں کے آغاز کے بارے میں اعلان کیا ہے۔
انھوں نے لکھا کہ ’ایک بار پھر صوبہ خوست کے زازئی میدان اور علیشیر اور تیریز اضلاع میں سرحد کے ساتھ پاکستانی فوجی چوکیوں پر افغان فورسز کے جوابی حملوں کی ایک نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔پاکستان نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔